جاپان میں برانڈڈ بیگز کی نقل تیار کر کے بیچنے والی معمر خاتون گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ نامعلوم خاتون نے چند سال قبل شہر کے علاقے کاتسوشیکا میں اپنی چھوٹی سی بیگ کی دکان کھولی تھی جہاں وہ اپنے خود کے بنائے ہوئے بیگز فروخت کررہی تھیں۔ تاہم کاروبار زیادہ منافع بخش نہیں تھا اور کورونا وبا کے دوران کاروبار نقصان میں جانے لگا۔

 

انہی مشکل حالات میں خاتون نے اپنے مسئلے کا حل ایک ٹی وی پروگرام کو دیکھ کر نکال لیا جس میں بڑی بڑی ڈیزائنر کمپنیوں کے بیگز اور دیگر لوازمات کو دکھایا جارہا تھا۔ یہ دیکھ کر خاتون نے ان کی نقل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

https://youtu.be/x5zCYUyymLs

تھوڑی تحقیق کرنے کے بعد آخر کار خاتون نے آن لائن برانڈڈ فیبرک اور مصنوعی چمڑے کی مارکیٹ کی کھوج لگائی۔ انہوں نے ان برانڈڈ فیبرک اور مصنوعی چمڑے کے آرڈر دیے اور اپنی سلائی مشین کا استعمال کرتے ہوئے لگژری بیگ بنانا شروع کردیا اور گاہگوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

لیکن خاتون کی اس کارروائی کا پولیس کو رواں ماہ میں علم ہوا جس پر پولیس نے ان کی دکان پر فوری چھاپہ مارا جہاں انہیں 330 سے​​ زیادہ جعلی برانڈڈ مصنوعات فروخت کیلئے رکھی ہوئی ملیں۔

خاتون کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد خاتون نے بیگ اور بٹووں کی جعل سازی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا یہ سب انہوں نے اپنے گھر میں ایک سادہ سلائی مشین کے ذریعے ہاتھ سے بنائے تھے۔

Exit mobile version