قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق غزہ کی پٹی کے ’زیادہ تر علاقوں‘ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
حماس کی جانب سے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے، جب کہ اسرائیل کی جانب سے سمندر، فضائی، زمینی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق منگل (26 دسمبر) اور بدھ (27 دسمبر) کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں 195 فلسطینی مارے گئے اور 325 زخمی ہوئے۔
اسی عرصے کے دوران غزہ میں 22 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی اور تقریباً 900 زخمی ہوئے ہیں۔