غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے 70 فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے رات گئے ایک بار پھر غزہ پٹی پر زمینی، فضا اور سمندر سے راکٹ برسا دیے، خان یونس میں یورپین ہسپتال کے قریب بمباری سے 5 افراد کو شہید کردیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے لے کر اب تک مجموعی تعداد 21 ہزار 672 افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ 56 ہزار 165 زخمی ہو چکے ہیں، حماس کے اسرائیل پر حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔
غزہ میں سخت سردی میں سہولیات کے فقدان، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔