خبریںشوبز

اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔

نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔

نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ قتل: خیبر پختونخوا میں اداکارائیں اور گلوکارائیں نشانے پر کیوں؟

نوشہرہ پولیس کے مطابق گلوکارہ کی لاش نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ کے ایک گاوں میں کھیتوں سے ملی۔ جس کی شناخت خوشبو کے نام سے ہوئی ہے جو پشتو کی گلوکارہ تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گلوکارہ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی کیس ابتدائی مراحل میں اور تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور شواہد جمع کر رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ اور ابتدائی معلومات سے لگتا ہے کہ گلوکارہ کو کہیں اور قتل کے بعد لاش کو کھیتوں کو پھینک دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کا تعلق صوبائی جبکہ پشاور میں رہائش پذیر تھی۔

 

مقتولہ کے بھائی شہریار جو مدعی بھی ہیں نے پولیس کو بتایا کہ 2 ملزمان نے ان کی بہن کا مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔ شہریار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بہن گلوکارہ تھی اور پشتو شوبز سے وابستہ تھی جس پر ملزمان انھیں منع کرتے تھے جبکہ ان کی بات نہ ماننے پر آج فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

 

نوشہرہ میں گلوکارہ خوشبو کا قتل اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

صوبے میں ایک عرصے میں شوبز سے وابستہ خواتین شوبز کام کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں۔ سال 2019 میں خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گلوکارہ اور رقاصہ کا قتل ہوا تھا۔ پولیس نے اس وقت میڈیا کو بتایا تھا کہ گلوکارہ ثنا کا قتل کسی اور نے نہیں بلکہ مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بھائی شوبز سے وابستگی پر خوش نہیں تھا۔

سال 2019 میں ہی مردان میں بھی ایک ماڈل و اداکارہ کو قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ لبنی عرف گلالئی پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ تھی۔ سال 2018 میں نوشہرہ میں ہی پشتو گلوکارہ ریشم عرف ریشماں کے قتل کا واقعہ ہوا تھا۔ جس کو شوہر نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا تھا۔

سال 2018 میں مردان میں محفل رقص میں شرکت سے انکار پر مقامی ڈانسر قتل ہوئی تھی۔ مقامی ڈانسر سنبل خان کو ان کے گھر میں ہی قتل کیا گیا تھا۔

اگست 2015 میں نوشہرہ میں پشتو کی معروف گلوکارہ مسرت شاہین کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جبکہ جون 2014 کو پشاور میں پشتو گلوکارہ گل ناز کو گھر کے اندر اہل خانہ کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔

سال 2012 میں اس وقت کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید پر پشاور میں فائرنگ ہوئی جب وہ ایک تقریب کے لیے تیار ہونے کے بعد والد کے ساتھ جار ہی تھی۔ فائرنگ سے غزالہ جاوید اور والد دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت