حال ہی میں اداکارہ سناکشی سنہا کی جانب سے سینئر اداکارہ سے معافی مانگی گئی ہے، جبکہ اپنے رویے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
فلم ہیرا منڈی میں اداکارہ سناکشی سنہا اور منیشا کوئرالا ایک دوسرے کے خلاف نظر آئی ہیں، جبکہ جاندار اداکاری نے بھی سب کے دل موہ لیے ہیں۔
تاہم انسٹینٹ بالی وُڈ سے گفتگو میں سناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں منیشا میم سے بے حد پیار کرتی ہوں، میں نے پوری سیریز دیکھنے کے بعد ان سے معافی مانگی۔
اداکارہ کا حیرانگی کے ساتھ کہنا تھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ یہ میں نے کیا کر دیا ہے؟ میری مجال کیسے ہوئی؟ وہ ایک بہترین سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔
سناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ جب ایسی فائن اداکارہ آپ کے سامنے ہوں اور آپ کو حوصلہ دیں تو آپ کا کام بھی اچھا ہو جاتا ہے، یہ وہی منیشا میم ہیں جنہیں ہم بچپن میں دیکھا کرتے تھے، جن کا کام ناقابل یقین تھا۔
میں نے سوچا کہ میں ان کے مدمقابل ہوں تو میرا کام اچھا ہونا چاہیے۔ مجھے منیشا میم کے ساتھ کام کر کے بے حد مزا آیا۔