خبریںشوبز

بیٹی کی پیدائش کے بعد سعدیہ امام اور ان کے شوہر کس بڑی پریشانی سے گزرے؟

شوہر کو ابھی بچہ نہیں چاہیئے تھا، بتانے سے پہلے اتنا خوفزدہ تھی کہ ۔۔

سعدیہ امام کا شمار پرانے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ ایک بیٹی کی ماں ہیں جس کا نام میرب ہے۔وہ اپنی بچی کے بہت قریب ہیں۔حال ہی میں سعدیہ امام نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بتایا کہ جب وہ پیدا ہوئی تھی تب انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سعدیہ امام نے کہا کہ ان کے شوہر نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ابھی بچہ نہیں چاہئے۔ مگر میں حاملہ ہوگئی تھی اور جب میرے شوہر کو اس بات کا علم ہوا تو وہ خوشی کے مارے جھوم اٹھے تھے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ بات بتانے سے قبل بہت خوفزدہ تھی اور واش روم میں ایک گھنٹہ روتی رہی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی میرب جرمنی میں پیدا ہوئی،جب وہ پیدا ہوئی تو اس کی دل کی دھڑکن بہت ہلکی ہوچکی تھی اور اسے شدید تیز بخار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت ڈر گئی تھیں۔جرمنی کے ڈاکٹروں نے میرب کا علاج کیا اور بتایا کہ اگر اس کا بخار اگر زیادہ تیز ہوا تو دوبارہ دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی حالت کو سمجھ چکی تھیاور اس بات کو یقینی بنایا کہ اگر اس کا درجہ حرارت بڑھنے لگے تو وہ اسے نہلا دیں گی اور پھر بعد ازاں ایسا کرنے سےوہ اس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications