بھارت کی معروف جامعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دلی اب متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی بھی کھل گئی ہے۔
بھارتی وزیر تعلیم اور ابو ظہبی کے ایجوکیشن اینڈ نولج ڈیپارٹمنٹ (اے ڈی ای کے) کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
تعلیمی سال 2024 اور 2025 کے لیے آئی آئی ٹی دلی ابو ظہبی کی جانب سے 2 بیچلرز پروگرام آفر کیے جائیں گے، جن میں بی ٹیک برائے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ اور بی ٹیک برائے انرجی اور انجینئرنگ شامل ہیں۔
دوسری جانب اس جامعہ میں وہ بھارتی شہری داخلہ لے سکتے ہیں جن کے والدین کم سے کم 5 گزشتہ سال تک متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
جبکہ طالب علم بھی گریڈ 10 سے گریڈ 12کی اسکولنگ امارات میں ہی حاصل کر رہے ہوں، وہی اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔
جبکہ متحدہ عرب امارات اور بھارتی شہریوں کے علاوہ وہ امیدوار جن کے پاس پرسن آف انڈین آریجن یا اوورسیز سٹنیزن شپ برائے بھارتی موجود ہے وہ بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔