غیرملکی میڈیا کے مطابق اینکر کو قے ہونے پر چینل کو اچانک لائیو شو سے ہٹ کر اشتہار کی جانب جانا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اینکر وولف بلٹزر وائٹ ہاؤس کے اہلکار کا صدارتی الیکشن کے حوالے سے لائیو انٹرویو کر رہے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لائیو انٹرویو کے دوران اینکر کو مستقل متلی ہوتی رہی۔
بعدازاں اشتہار کے بعد جب دوبارہ نشریات شروع ہوئی تو ایک خاتون اینکر نے دوبارہ شو شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اینکر وولف بلٹزر کو شو سے ہٹنا پڑا وہ واپس آجائیں گے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کو چینل کی جانب سے بتایا گیا کہ اینکر وولف بلٹزر شو کرتے ہوئے مکمل طور پر اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے۔
بعدازاں اینکر وولف بلٹزر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور نیک خواہشات کے لیے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اینکر وولف بلٹزر امریکی چینل کے ساتھ 33 سال سے منسلک ہیں یہاں وہ 18 سال سے ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔