خبریںشوبز

سلمان خان پر حملے کیلئے اسلحہ پاکستان سے آیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف بے سرپا الزامات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، تاہم اس بار سلمان خان پر ہونے والے حملے سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی اداکار سلمان خان جہاں گزشتہ دنوں رہائشگاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر سب کی توجہ سمیٹ رہے تھے، اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوے کے باعث بھی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی اسلحہ کا استعمال کیا گیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق نوی ممبئی پولیس کی جانب سے سلمان خان پر ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے، لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مہاراشٹرا کے پانویل کے علاقے میں اداکار کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس ناکام حملے میں پاکستانی آرم سپلائی کی جانب سے اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔

نوی ممبئی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر رجسٹرڈ کر لی گئی ہے، جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ لارنس بشنوئی اور ان کے کینیڈا کے رشتے دار انمول بشنوئی سمیت ان کے ساتھی گولڈی برار نے اے کے 47 ایس اور ایم 16 ایس پاکستانی آرم ڈیلرز سے حاصل کی ہیں۔

جبکہ پلان یہ تھا کہ یان تو سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنا تھا یا پھر ان کے فارم ہاؤس پر۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت