خبریںشوبز

عاطف اسلم کی بیٹی نے معروف سیاستدان مریم نواز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

عاطف اسلم کی بیٹی کے لباس کی قیمت جان کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔ یہ لباس اتنا مہنگا تھا کہ اس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ سوشل میڈیا پر اس بات پر بہت چرچہ ہوئی ہے کہ عاطف اسلم کی بیٹی نے اپنے لباس کی قیمت کے لحاظ سے مشہور سیاستدان مریم نواز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارو اداکار عاطف اسلم کی ننھی پری ‘حلیمہ عاطف‘ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیٹی حلیمہ عاطف کے قیمتی جوتے اور کپڑے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

 

گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  اپنی بیٹی اور اپنی تصاویر کی سلائیڈ پوسٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

 جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا تھا کہ ‘کیا مجھے اس کیلئے کسی کیپشن کی ضرورت ہے‘۔

ابتدائی طور پر مداحوں نے بھولی بھالی ننھی پری کی جانب سے اپنے والد کا آئیکونک پوز بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

تاہم بعد میں بچی کے پہنے گئے برانڈڈ کپڑے اور جوتے گفتگو کا موضوع بن گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications