خبریں

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں جیت کے بعد جشن

بالی ووڈ کے کنگ اسٹار شاہ رخ خان کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل )2024 کے فائنل میں میں جیت کے بعد جشن منایا گیا۔ جشن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) نے جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی۔ کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ جیت کا جشن منایا۔

شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ٹرافی اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گوری خان نے ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کے کے آر فاتح۔ شاہ رخ خان کے فینز نے انہیں ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر شاہ رخ خان کے دونوں بیٹے آریان اور ابرام خان اور بیٹی سہانا خان بھی موجود تھے۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی

گزشتہ ہفتے کے اوائل میں شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈوم میں کوالیفائر 1 میں شرکت کی۔

23 مئی کو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، جہاں ان کا ڈی ہائیڈریشن کا علاج کیا گیا تھا۔

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت