موت کے بعد میرے جنازے کو مسجد کے بجائے تھیٹر سے اٹھایا جائے، مصری فنکارہ
مصری فنکارہ سلویٰ محمد علی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر تنازعات میں گھر جاتی ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے اپنی موت کے بعد کی وصیت کا انکشاف کیا۔
سلویٰ نے کہا کہ میری وصیت ہے کہ میری وفات کے بعد میرا جنازہ مسجد کے بجائے پہلے تھیئٹر سے اٹھایا جائے۔
سلویٰ محمد کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کا تھیئٹر سے گہرا تعلق ہے، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ ان کی موت کے بعد ان کی لاش کو پہلے تھیئٹر سے اٹھایا جائے اور پھر نماز جنازہ کے لیے مسجد لے جایا جائے۔
فنکارہ نے بتایا کہ یہ وصیت صرف ان کی نہیں ہے بلکہ پہلے بھی کئی فنکاروں کے جنازے تھیئٹر سے اٹھائے گئے ہیں۔
سلویٰ نے مزید کہا کہ ان کا تعلق بالائی مصر سے ہے اور وہ مصری رسم و رواج سے واقف ہیں، لیکن ان کی وصیت پر لوگوں نے اعتراض کیا۔
سلویٰ نے وضاحت کی کہ انہیں تھیئٹر سے بہت محبت ہے، اور انہوں نے اپنے اداکاری کے خوابوں کو اسی تھیئٹر میں پورا کیا ہے۔
