خبریںشوبز

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی نے ایک بار پھر ہم جنس پرستی کا ثبوت دیدیا ۔

 علی سیٹھی نے اپنی جنسیت کے بارے میں ایک نئی پوسٹ جاری کردی ہے۔

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنی جنس سے متعلق ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے۔ علی سیٹھی کی اپنے قریبی دوست و مصور سلمان طور سے شادی کی افواہ نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، لیکن اب علی سیٹھی کی ایک نئی پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر علی سیٹھی کی سالگرہ کی ہے جس میں وہ آسمانی رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ان کے سامنے ایک کیک رکھا ہے جس پر ’ہیپی برتھ ڈے علی‘ لکھا ہوا ہے۔

علی سیٹھی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’ہائے چھوٹے، مجھے معلوم ہے کہ یہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ جو تم ہو، ویسے نہ بنو‘۔

 

 

انہوں نے لکھا، ‘لیکن وہ بات جو تمہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے، وہ تمہاری خوبصورتی اور خاص طاقت ہے۔ محبت تمہاری منتظر ہے۔’ اس کیپشن کے آخر میں، علی سیٹھی نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ‘ہیپی پرائڈ’ استعمال کیا، جو ایل جی بی ٹی کیو کے دن کو منانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2023 میں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی تھی کہ علی سیٹھی اپنے قریبی دوست سلمان طور کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں اور مبینہ طور پر دونوں شادی بھی کر چکے ہیں۔ اس خبر کی بنیاد مقبول ترین امریکی اخبار ‘دی نیو یارک ٹائمز’ کا ایک آرٹیکل بنا تھا، جبکہ ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے علی سیٹھی کے لیے ‘کوئیر’ یعنی ‘ہم جنس پرست مرد’ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت