خبریںشوبز

مشہور سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنے مداحوں کو اپنی بیٹی نریمان انصاری سے متعارف کروایا ۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں کراچی کے خوشگوار موسم کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا۔ اس وی لاگ میں انہوں نے نہ صرف موسم، سوک ایجوکیشن، اور پکوان کے بارے میں بات کی بلکہ اپنے فالوورز کو اپنی بیٹی نریمان انصاری سے بھی ملوایا۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی بیٹی آج کل بیرون ملک سے کراچی آئی ہوئی ہیں۔ بیٹی کے بچے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں جبکہ وہ خود گھر میں موجود ہیں۔

بشری انصاری کا اپنے وی لاگ میں کہنا ہے کہ میں پھر کبھی اپنے چھوٹے بچوں سے بھی مداحوں کی ملاقات کروائوں گی۔

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications