خبریںشوبز

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کو نکاح مبارک

ہانیہ اور زاویار نعمان کی 'آرسی مصحف' کی رسم ہوگئی

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ان کے چہروں کو مختلف طریقوں سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ایک چیز جو واضح طور پر نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے ہیں۔

ہانیہ عامر کے حسین سفید جوڑے پر سنہرے گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں نے گلے میں سفید موتیاں اور حسین پھولوں کے ہار پہن رکھے ہیں۔

ہانیہ عامر اور زاویار کی یہ ویڈیو دیکھ کر پہلے اس اسٹار جوڑی کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی نے شادی کرلی لیکن پھر ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

دراصل یہ ویڈیو ہانیہ عامر زاویار نعمان کے نکاح کی نہیں بلکہ کلاتھنگ برانڈ ‘ماہا وجاہت’ کے ‘دیارِ عشق’ نامی برائیڈل کلیکشن کیلئے کروائے گئے فوٹوشوٹ کا حصہ ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز ‘آرسی مصحف’ کی رسم کرتے بھی نظر آئے جو اسٹار جوڑی کے مداحوں کے دلوں کو بھاگیا۔

ماہا وجاہت کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین محبت سے بھرپور کمنٹ کرتے دکھے۔

ایک مداح نے لکھا کہ ‘ میرا نازک سا دل اس برائیڈل فوٹوشوٹ کیلئے تیار نہیں تھا’، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ کاش یہ فوٹو شوٹ سچ میں دونوں کی شادی کا ہوتا’۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications