ٹیکنالوجیخبریں

واٹس ایپ پر آڈیو اسٹیٹس کیسے لگائیں

میٹا کی ایپ کے نئے فیچر سے متعلق خبر وائرل

واٹس ایپ کی جانب سے آئے روز صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے رہتے ہیں، کچھ دلچسپ ہوتے ہیں تو کچھ واٹس صارفین کی سمجھ میں ہی نہیں آتے ہیں۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا اور دلچسپ فیچر سے متعلق خبر سامنے آئی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس پر تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ اب آڈیو نوٹس کا فیچر بھی سامنے آنے والا ہے، اس نئے فیچر سے صارفین اب اسٹیٹس پر اپنی آواز کا جادو بھی جگا سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ اسی فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے تحت صارفین اب لمبے وائس نوٹس بھی سب سے ایک ساتھ شئیر کر سکیں گے۔

دلچسب بات یہ ہے کہ اس سے قبل وائس نوٹس ان باکس میں شئیر کرنے پڑتے تھے، تاہم اب اسٹیٹس پر لگا کر سب کو ایک ہی بار معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں۔

تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق اس وائس نوٹس کے فیچر کی حد 1 منٹ تک ہے، جبکہ اس نئے فیچر سے اینڈرائیڈ اور ایپ دونوں صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وہ صارفین بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے جنہیں اپنی آواز ہر ایک کو سنانے کو شوق یا پھر وہ بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے جو کہ ہر ایک کو انباکس میں وائس نوٹس کرتے تھے۔

اب وہ ایک ہی بار آڈیو وائس نوٹس بھیج کر سب کی توجہ حاصل کر سکیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications