خبریںشوبز

‘مجھے بھابھی بہت اچھی لگتی ہے’، وشال کا بیان ارمان آپا کھو بیٹھے

بیوی پر تبصرہ سن کر بگ باس میں ارمان ملک نے ساتھی کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

بھارتی رئیلیٹی شو ”بگ باس او ٹی ٹی 3“ میں ڈرامہ ایک نئے موڑ پر پہنچ گیا ہے، جس میں شامل ارمان ملک نے وشال پانڈے کو اپنی دوسری بیوی پر تبصرہ کرنے پر تھپڑ دے مارا۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وشال نے لوکیش کٹاریہ کو بتایا کہ وہ ’ارمان کی بیوی کریتیکا ملک کو خوبصورت سمجھتے ہیں۔‘

وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارمان ملک، وشال پانڈے کی طرف بڑھتے ہیں اور پوچھتے ہیں، "ایک بات بتا، تیری عادت ابھی سے ایسی ہے یا پہلے سے ایسی تھی؟”

وشال پانڈے اس کا جواب دیتے ہیں، "میں نے اس طریقے سے نہیں بولا۔”

یہ سن کر ارمان ملک مزید غصے میں آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں، "تو تو بولتا ہی نہیں ہے۔ تو تو دودھ کا دھلا ہوا ہے۔”

پھر ارمان ملک لوکیش کٹاریہ کی طرف مڑتے ہیں اور کہتے ہیں، "آج یہ میرے گھروالوں کے بارے میں بول رہا ہے، کل تیرے بارے میں بھی بولے گا۔”

وشال پانڈے لوکیش سے سوال کرتے ہیں، "کیا کہا تھا تیرے کان میں؟ بس اتنا بتا۔”

لوکیش نے جواب دیا، "تم نے میرے کان میں کہا تھا کہ مجھے بھابھی بہت اچھی لگتی ہے۔”

اس کے بعد چند سیکنڈ تک ہمیں دونوں کے کچھ شاٹس نظر آتے ہیں جو ان کے جھگڑے کے ہیں۔

پھر وشال اپنے چہرے پر ہاتھ رکھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

وہ غصے میں پوچھتے ہیں، "مارا کیسے؟”

اس سے پہلے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو مزید مارتے، باقی گھر والے آگے آتے ہیں اور انہیں الگ کردیتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبان بالی ووڈ اداکار انیل کپور کر رہے ہیں اور اس شو میں کئی لوگ شریک ہیں۔

رواں سیزن میں معروف یوٹیوبر ارمان ملک دونوں بیویوں کے ساتھ شریک ہوئے تھے، تاہم پہلی اہلیہ پائل شو سے باہر ہوچکی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications