شوبز انڈسٹری میں اپنی ازدواجی زندگی اور لو لائف کے سبب تنازعات کا شکار بننے والے اداکار فیروز خان سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنے دکھے۔
31 مئی کو سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ یکم جون اداکار کی شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس کے بعد فیروز خان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر جاری کر کے اس خبر کی تصدیق کردی۔
جہاں اب تک سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر وائرل ہورہی تھیں وہیں اب انہوں نے ایک نئی تصویر جاری کر کے سب کر سوچنے پر مجبور کردیا۔
تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کے ہاتھوں پر لگی مہندی اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ وہ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن ہیں۔
علاوہ ازیں فیروز خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک لفظ لکھ کر اس بات کی تصدیق بھی کردی کہ وہ ان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ فیروز خان نے انگریزی لفظ ’مائن‘ یعنی ’میری‘ لکھا۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی سے قبل علیزہ سلطان سے 2018ء میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022ء میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس جوڑی نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرلی تھیں۔