خبریں

بھارت میں چوبیس گھنٹے میں کورونا سے 6 اموات، 702 نئے کیسز رپورٹ

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور جمعرات کو ملک بھر میں کورونا وائرس سے 6 اموات اور 702 نئے انفیکشنز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں نئی دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج کے حوالے سے بتایا گیا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کے نئے ’جے این 1‘ ویرینٹ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ملک میں فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 97 ہوگئی ہے، یہ ویرینٹ پہلی بار بدھ کو نئی دہلی میں رپورٹ ہوا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر مہاراشٹرا میں دو جبکہ کرناٹک، کیرالہ، مغربی بنگال اور نئی دہلی میں ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے جے این 1 ویرینٹ کی اہم قسم کے طور پر درجہ بندی کی گئی، جو اومیکرون ویرینٹ کا ذیلی سلسلہ ہے اور اس کی شناخت امریکا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو وہاں 44 فیصد سے زیادہ کیسز کا باعث ہے۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں ’جے این 1‘ کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ وزارت صحت نے 26 دسمبر تک کُل 109 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

سب سے زیادہ کیس گجرات اور کرناٹک میں رپورٹ ہوئے جہاں بالترتیب 36 اور 34 کیسز سامنے آئے، اس کے بعد گووا، مہاراشٹرا، کیرالہ، راجستھان، تامل ناڈو اور تلنگانہ ہیں۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگرچہ ’جے این 1‘ کی قسم بہت زیادہ متعدی ہے، لیکن یہ بنیادی طور پر عام نزلہ زکام جیسی ہلکی علامات کا سبب بنتی ہے، جو اوپری سانس کی نالی کو متاثر کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications