خبریں

اسرائیل کا غزہ کے العمل ہسپتال پر حملہ، 20 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے غزہ کے العمل ہسپتال پر بارود برسا کر مزید 20 افراد کو شہید کردیا، نصیرت کیمپ پر بمباری سے 7 جبکہ مغازی کیمپ پر حملوں میں 5 شہید ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار 100 سے بھی تجاوز کرگئی۔

اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث فلسطینی خان یونس سے انخلا کرنے لگے، عالمی ادارہ صحت نے اقوم متحدہ سے جنگ بندی کی قرار داد پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، رام اللہ میں قابض فوج نے 2 فلسطینیوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت