کھیل

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے صدر بن گئے۔

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں آج اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں جے شاہ کو مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان جے شاہ کے دوبارہ اے سی سی چیئرمین بننے کے حق میں نہیں تھا، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان اور اومان نے جے شاہ کی حمایت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کےساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کی۔

جے شاہ نے اپنی پہلی دو سالہ مدت 22-2021 میں پوری کی اور 2023 میں دوبارہ اے سی سی کے سربراہ کے طور پر تعینات ہوئے۔

اے سی سی آئی کے صدر کے ساتھ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری بھی ہیں، یاد رہے کہ 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے جے شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت