خبریںشوبز

کرشمہ کپوراور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور ’بُرا باپ‘ قرار

کرشمہ کپور کے والد نے خود کو ’بُرا باپ‘ قرار دیدیا

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور نے خود کو ایک برا باپ قرار دے دیا۔

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے  انکشاف کیا کہ ان کی بیٹیوں نے ان کی مدد کے بغیر خود ہی بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک اچھے والد نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کی  خواہشات کی حمایت نہیں کی اور اس کا سہرا اپنی اہلیہ سابقہ اداکارہ ببیتا کو دیا۔

رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ مجھے اپنی دونوں بیٹیوں پر بہت فخر ہے، اورمیں اس کا پورا کریڈٹ ان کی والدہ کو دیتا ہوں کیونکہ انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ ببیتا کرشمہ اور کرینہ کے اداکاری کیریئر کے خلاف تھیں، دونوں کو والدہ کی حمایت کبھی حاصل نہیں رہی۔

 دوسری جانب اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ جب وہ بہت چھوٹی تھیں تو انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنی بڑی فنکارہ بن جائیں گی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد رندھیر کپور نے ان سے کہا تھا کہ اگروہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں تو ضرور کریں اگر یہ ایک بُرا پیشہ ہوتا تو ہم خود اس میں شامل نہیں ہوتے۔

اپنے آپ کو ’برا باپ‘ قرار دیتے ہوئے رندھیر نے کہا کہ وہ  اپنے پیشے کیساتھ کسی حد تک ’جنون‘ کی کیفیت میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کمایا ہے، اب میرے بچے مجھ سے کہیں زیادہ کماتے ہیں، اس لیے میں مطمئن ہوں، ہمارے پاس کھانا اور کپڑے اور گھر ہے، ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو میں مزید کیا چاہتا ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت