تصاویرخبریں

نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ۔۔۔

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے اپنے مایوں نائٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی مایوں نائٹ کی تصاویر شیئر کیں، جہاں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے درمیان تھیں

۔نیلم منیر نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "تو یہ شروع ہو گیا – میں نے اپنے لیے ایک ذاتی مایوں نائٹ چاہی! تمام شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔”تاہم، پاکستانی اداکارہ نے اپنےہونے والے شریک حیات کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

تصاویر:

یہ اعلان ایک ماہ بعد آیا جب سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نیلم منیر جنوری میں یو اے ای میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

قلم کہانی کی جانب سے اداکارہ کو اس نئی شروعات پر ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد۔۔۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت