بین الاقوامیخبریںشوبز

قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان اور شاہ رخ خان کے درمیان جھگڑا

آئی پی ایل کی میٹنگ کے دوران دونوں مشہور شخصیات کے درمیان سخت گفتگو کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حال ہی میں بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اور قائد اعظم کے خاندان والوں کے درمیان تنازعہ ہوا، جس کی خبر بھارتی میڈیا پر بھی خوب پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے فرنچائز مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ ہو رہی تھی، جہاں کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کو اونر شاہ رخ خان اور پنجاب کنگز کے کو اونر نس واڈیا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس تلخ کلامی کی وجہ نمبرز کو برقرار رکھنا یا میچ کارڈ کے حقوق کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بدھ کے روز بی سی سی آئی کی جانب سے تصدیق کی تھی کہ ٹیم مالکان کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے، جبکہ آئی پی ایل کی میگا نیلامی جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

تاہم، کئی ٹیموں کے مالکان نے اس کی مخالفت کی ہے اور مستحکم کھلاڑی روسٹر، اسکاؤٹنگ کے لیے انعامات اور نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت جیسے مطالبات پیش کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے بھی میگا نیلامی کی مخالفت کی تھی اور نمبرز برقرار رکھنے کے معاملے پر نس واڈیا سے تلخ کلامی کی۔

بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان تبدیلیوں کے خلاف تھے، تاہم نس واڈیا شاہ رخ خان کی مخالفت کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے نس واڈیا معروف بھارتی کاروباری شخصیت نسلی واڈیا کے بیٹے ہیں، جو کہ رشتے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے ہیں۔ نسلی واڈیا کی والدہ ڈینا واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت