خبریںشوبز

صبا فیصل نے شریف خاندان کی کونسی شادی پر بری کے کپڑے بنائے؟

اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا۔

 

کچھ روز قبل صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جس میں وہ مریم نواز اور کلثوم نواز کے لیے کپڑے بناتی تھیں لیکن کراچی منتقل ہونے سے قبل وہ فیکٹری بند کرنا پڑی۔

اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے اب  بتایا کہ میں نے مریم نواز اور کلثوم آپا دونوں کیلئے کپڑے بنائے ہیں ان کو میرے کپڑے خصوصاً میری کلر اسکیم بے حد پسند آتی تھی، میرے کپڑوں پر ہاتھ کی کڑھائی ہوتی تھی جو کہ انہیں بہت پسند ہے۔

 
 

دوران انٹرویو صبا فیصل نے کہا کہ حمزہ اور مریم سے چھوٹی بہن کی شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اس دوران میں نے جہیز اور بری کے سارے کپڑے خود بنائے تھے، شریف فیملی سے میری دوستی کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ہوئی تھی جو خود ماڈل ٹاؤن میں رہتی تھیں، وہ مجھے شریف فیملی کے آرڈر دیتی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ کلثوم نواز بھی ایک بار میرے گھر آچکی ہیں، انہوں نے میرے کپڑوں کی تعریف بھی کی تھی، وہ بہت ہمدرد ، نرم دل، نفیس اور خوبصورت خاتون تھیں۔

کلثوم نواز کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس وقت میرے گھر آئیں انہوں نے شال پہنی ہوئی تھی ان، کی آنکھوں کا کاجل سادہ پلین سوٹ اور نفیس شخصیت سب میری نظروں میں ٹھہر سا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت