اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں مقتولہ کی والدہ نے بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات پولیس کو فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق، یہ مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام تقریباً 5 بجے ایک مسلح شخص ان کے گھر میں داخل ہوا اور ثنا یوسف پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا ہے کہ ثنا کو دو گولیاں لگیں۔ زخمی حالت میں اُسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا تعلق چترال سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل ملزم اور خاتون کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ خاتون کو دو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا قریبی رشتہ دار ہو سکتا ہے۔ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے تاکہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

یہاں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں، جو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور خبروں میں شائع ہوئی ہیں
مزید تصاویر اور معلومات کے لیے، آپ ان کے انسٹاگرام پروفائل [@sanayousaf22](https://www.instagram.com/sanayousaf22/?hl=en) پر بھی جا سکتے ہیں، جہاں ان کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔([instagram.com][1])ثنا یوسف کی اچانک اور المناک موت نے ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، اور #JusticeForSanaYousaf کے ہیش ٹیگ کے تحت انصاف کے مطالبات جاری ہیں۔

