خبریںشوبز

شاہ رخ خان کےپاکستان میں مقیم رشتہ دار سامنے آگئے

پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کے رشتےداروں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ، جس میں انہوں نے اداکار کیساتھ اپنے رشتے پر بات کی۔

شاہ رخ کی کزن بہن نور جہاں منی کی بیٹی(ماہین خان) نے بتایا کہ میری والدہ کی اب تو وفات ہو چکی ہے لیکن ان کی 1997 اور 2011 میں شاہ رخ ماموں سے ملاقات ہو چکی ہے، اس کے علاوہ فون پر بھی دونوں کے درمیان خوب گفتگو ہوا کرتی تھی۔ لیکن جہاں تک ہماری بات ہے تو ان سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن بات چیت اچھے انداز میں ہوتی رہتی ہے۔

ماہین نے یہ بھی بتایا کہ میں میڈیا فیلڈ کی طالبعلم ہوں اور چاہتی ہوں کہ اپنی امی کی خواہش پوری کروں اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھوں، مزید یہ کہ میں نے ٹک ٹاک اس لیے جوائن کی تاکہ دنیا کو بتا سکوں کہ اب بھی پشاور میں شاہ رخ کے رشتےدار رہتے ہیں اور جب میں دوستوں کو یہ بتاتی ہوں کہ شاہ رخ میرے ماموں ہیں تو وہ یقین نہیں کرتے اور تو اور وہ یہ بھی نہیں مانتے کہ جو تصاویر میں انہیں دکھا رہی ہوں اس میں شاہ رخ خان کیساتھ کھڑی خاتون میری والدہ ہی ہیں۔

 مذکورہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ہم نام بھانجے(شاہ رخ خان) بتاتے ہیں کہ ماموں بہت ہی خوش اخلاق، ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ، وہ اکثر مجھے فون پر دورانِ گفتگو اوئے بھانجے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور پھر انگریزی اور ہندی میں گفتگو شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ ان کی بیٹی سے بھی اچھے انداز میں بات ہوتی ہے لیکن ہاں ان کا بیٹا موڈی ہے ۔

 

واضح رہے کہ گفتگو کے آخر میں کنگ شاہ رخ کے بھانجے نے کہا کہ میرا تو کاروبار کی طرف رحجان ہے لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ آئندہ سال دبئی روانہ ہوں تاکہ ماموں سے وہاں ان کی فلم کی پروموشن کے دوران مل سکوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت