مرینہ خان نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بلال اور درفشاں سلیم کی کیمسٹری پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران جب اداکارہ سے دونوں فنکاروں کے درمیان کیمسٹری کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا بلال اور درفشاں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ چنگاری بھڑکنے والی ہے۔مرینہ خان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں فنکار جب بھی ساتھ نمودار ہوتے ہیں اسکرین چمک اٹھتی ہے اور مجھے ان دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آنے والے وقت میں کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جوڑی خفیہ طور پر نکاح کرچکی ہے ۔