میڈیا رپورٹس کے مطابق، نوجوانوں نے فوراً خوف کے عالم میں پولیس کو اطلاع دی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے "چمکتی آنکھوں والی بگ فٹ جیسی مخلوق” دیکھی ہے۔
پولیس کے مطابق، جنوبی لوزیانا کے ہائی اسکول سے فارغ التحصیل نوجوان کیساچی نیشنل فاریسٹ میں کیمپنگ کر رہے تھے جب انہوں نے بگ فٹ کا مشاہدہ کیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں نے جنوبی نیچیٹوچس پیرش میں بیک بون ٹریل سے تقریباً ڈیڑھ میل دور کیمپ لگایا ہوا تھا جب انہوں نے اس مخلوق کو دیکھا جو "بگ فٹ” سے مشابہ تھی۔
17 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے اس گروپ کے ایک رکن نے 911 پر کال کی جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک گرجدار آواز سنی اور دیکھا کہ ایک مخلوق جھاڑیوں میں کھڑی ہے، جس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔