آسٹریلوی صحافی اینڈریا کروتھرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ برسبین میں آنے والے حالیہ سیلاب کی لائیو رپورٹنگ کر رہی ہوتی ہیں تو اچانک ایک مچھر کی انٹری ہوتی ہےتو اپنے منہ پر مچھر کی بھنبھناہٹ سے پریشان ہوکر اسے ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے اُنہوں نے اپنے ہی منہ پر تھپڑ مار لیا اور پھر شرمندہ ہوکر فوراََ کیمرے کے سامنے سے ہٹ گئیں۔
ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھر کی اپنی رپورٹنگ کے دوران انٹری والا مزاحیہ واقعہ پیش آنے کے بعد وہ جب اگلی بار رپورٹنگ کے لیے گئیں تو اُنہوں نے جالی سے اپنے چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا۔
اُنہوں نے’میش ہیڈ پیس‘ پہنے اپنی لائیو رپورٹنگ کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا کہ میں نے یہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی اجازت لے کر پہنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔https://www.instagram.com/reel/C20xTu2uAMV/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a2ee16fd-494a-4649-9265-7552959dfab8