خبریںشوبز

جب میری ریچ کم ہوتی ہے، میں چھوٹی بہو کی ایک ویڈیو لگا دیتی ہوں: صبا فیصل

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُن کی ریچ (فین فالووونگ) گرنے لگتی ہے تو وہ اپنی چھوٹی بہو نشاء کی ایک ویڈیو لگا دیتی ہیں کیوں کہ

 
 

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُن کی ریچ (فین فالووونگ) گرنے لگتی ہے تو وہ اپنی چھوٹی بہو نشاء کی ایک ویڈیو لگا دیتی ہیں کیوں کہ سوشل میڈیا پر اُن کی چھوٹی بہو اور بیٹے کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے دو روز قبل اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

ڈراموں میں مثالی ماں اور سخت ساس کا کردار ادا کرنے کے لیے منفرد شہرت رکھنے والی اداکارہ صبا فیصل نے اس دوران متعدد دلچسپ موضوعات پر بات کی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ جیسے وہ ڈراموں میں تھپڑ مارتی ہیں اسی طرح انہوں نے اپنی بیٹی کے کالج کے زمانے میں بیٹی کو بھی تھپڑ رسید کیا تھا، اُن کی بیٹی رات گئے اپنے کالج کے دوست سے فون پر بات کر رہی تھی۔

 
 

 

اداکارہ کا بتانا تھا کہ تھپڑ مارنے کے بعد میں نے بیٹی کو سمجھایا بھی تھا اور تھپڑ بیٹی کی زندگی کا پہلا اور آخری تھا، اُس کے بعد میں نےکبھی بیٹی پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔

اداکارہ نے شو کے دوران عوام کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب بھی دیے۔

صبا فیصل نے بتایا کہ اُنہوں نے مارننگ شو کی میزبانی کی تو نہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک پروگرام کی پیشکش آئی ہے جسے وہ قبول کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

اس دوران اُنہوں  نے انکشاف کیا کہ اُن کے پہلے بیٹے کے بجائے دوسرے، چھوٹے بیٹے کی شادی زیادہ وائرل ہوئی تھی کیوں کہ اُن کی چھوٹی بہو ایک حجابی لڑکی ہے اور اُس کا معصوم سا چہرہ بہت معصوم سا ہے، سوشل میڈیا پر نشاء کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

 

 
 

 

اداکارہ نے مزید بتایا کہ چھوٹے بیٹے کی شادی کے بعد اب اُن کی جب بھی ریچ گرنے لگتی ہے تو وہ چھوٹی بہو، نشاء کی ایک ویڈیو یا تصویر اپلوڈ کر دیتی ہیں، اس طرح سے اُن کی ریچ ایک بار پھر سے اوپر جانے لگتی ہے۔

صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ نشاء کی تصویر یا ویڈیو لگانے کی وجہ یہ ہے کہ اُس کو اور ارسلان کو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ شاید اُن کی جِلد روزانہ رات میں کلینزنگ کرنے کے سبب اتنی صاف شفاف ہے۔

اس دوران صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ نے بتایا کہ امی اپنی جِلد کا اتنا خیال نہیں رکھتیں، اُنہیں لگتا ہے کہ جو لوگ اپنی جِلد کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے اُن کی جِلد زیادہ اچھی رہتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت