بین الاقوامیخبریں

ویڈیو وائرل ہونے پر متاثرہ لڑکی ٹرین کے سامنے کود گئی

ریپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر متاثرہ لڑکی ٹرین کے سامنے کود گئی

لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول پرنسپل کے ہاتھوں ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی نے مال گاڑی کے سامنے کود کر جان دینے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گاؤں کی رہنے والی متاثرہ لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پرنسپل کی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے بعد متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس کی جانب  سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ کیس کی تحقیقات  اور ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔

تاہم متاثرہ لڑکی نے دہلی ہاوڑہ ریلوے لائن پر مال بردار ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

ٹرین کی زد میں آکر نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوگئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔

اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے سے پریشان ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت