ایران کے ساتھ جنگ، خطے میں تنازع کا پھیلاؤ نہیں چاہتے، امریکا

قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا، امریکی فوجیوں پر حملہ تنازع بڑھانے کے لیے تھا۔

جان کربی نے کہا کہ فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔

انہوں نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Exit mobile version