امیتابھ بچن اپنی بہو ایشوریا کے نام پر ایک تعلیمی ادارہ بنانے جا رہے ہیں؟

2008 میں، امیتابھ بچن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی کے گاؤں دولت پور میں اپنی بہو ایشوریا رائے کے نام پر ایک کالج بنائیں گے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ساتھ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا تھا۔

یہ گاؤں کا پہلا کالج ہونے والا تھا اور اس پر گاؤں کے لوگ بہت پرجوش تھے۔ لیکن سنگ بنیاد رکھنے کے کچھ عرصے بعد ہی امیتابھ بچن نے اس پروجیکٹ کو نشتھا فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔

تاہم، 2008 سے لے کر 2018 تک، دس سال گزرنے کے بعد بھی جب کالج نہیں بن سکا تو گاؤں کے لوگوں نے خود ہی کالج کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، گاؤں کی ایک 40 سالہ خاتون ٹیچر نے کالج کے لیے چندہ اکٹھا کیا، جس سے 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد جمع ہوئے۔ اس خاتون ٹیچر اور گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور اسے ‘دولت پور ڈگری کالج’ کا نام دیا گیا۔

اس سے قبل، امیتابھ بچن نے اس کالج کا نام ‘ایشوریا بچن کنیا ماہا ودیالے’ رکھا تھا۔

واضح رہے کہ ان دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی سرگرم ہیں۔

Exit mobile version