خبریں

روسی فضائی حملے میں 39 شہری ہلاک، 160 سے زائد زخمی

غزہ پر تقریباً تین ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری ہے اور اس عرصے میں اسرائیل نے غزہ پر تقریباً 30 ہزار بم گرائے جس کے نتیجے میں 70 فیصد علاقہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ووال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے شائع رپورٹ کے مطابق دسمبر کے وسط تک اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 29ہزار بم گرائے جس کے نتیجے میں غزہ میں قائم 4 لاکھ 39 ہزار گھروں میں سے 70 فیصد عمارتیں اور گھر تباہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 39 ہزار میں سے 3 لاکھ سے زائد تباہ ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے صرف فلسطینیوں کے گھروں کو نقصان نہیں پہنچا بلکہ متعدد بازنطینی چرچوں، تاریخی مساجد، شاپنگ مال، ہوٹل، سینما و تھیٹر اور اسکول بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق تباہ کن بمباری میں جن بجلی، پانی اور صحت کی تنصیبات کو نقصان پہنچا، ان کی مرمت نہیں کی جاسکتی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بمباری میں مزید 165 فلسطینی باشندے شہید ہو گئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 672 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے بلکہ اس میں سے 312 محکمہ صحت کے افراد ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت