عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  آگ بدھ کی صبح 6 بجے کے قریب چھ منزلہ عمارت کے باورچی خانے میں لگی۔ مبینہ طور پر اس عمارت میں تقریباً 160 افراد رہائش پذیر تھے، جو ایک ہی کمپنی کے کارکن ہیں۔

 اس افسوسناک واقعہ  سے متعلق کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 40 سے زائد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ  مرنے والوں میں بھارتی ملازمین بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ سے بچنے کے لیے کچھ لوگوں نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب اس ہولناک واقعہ کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر  نے بھی تعزیتی پیغام جاری کردیا

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،’کویت سٹی میں آتشزدگی کے واقعے کی خبر سے گہرا صدمہ ہوا ہے۔ مبینہ طور پر 40 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور 50 سے زیادہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہمارے سفیر کیمپ گئے ہیں۔ ہم مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں’۔

علاوہ ازیں کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے اور اس سے قبل کہا تھا کہ آگ کے حادثے میں کچھ ہندوستانی کارکن شامل ہیں اور سفارت خانہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

سفارت خانے کا اپنے پیغام میں افسوسناک طور پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور لکھا کہ،’ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔’

علاوہ ازیں خبر رساں ادارے نے ایک سینئر کے حوالے سے بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہ گھر کے مزدوروں کے لیے استعمال کی جاتی تھی اور وہاں بہت سے کارکن موجود تھے۔ درجنوں افراد کو بچا لیا گیا لیکن بدقسمتی سے آگ سے اور دھواں بھرنے کے سبب سانس کی مشکلات کے نتیجے میں کئی اموات ہوئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حکام اس کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Exit mobile version