بیوٹی انفلوسر شائنہ گل کی دوسری شادی بچوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

بیوٹی انفلوسر شائنہ گل دوسری شادی کر رہی ہیں، ان کا تعلق خانپور شہر سے ہے۔ رپورٹس کے مطابق شائنہ گل کاسمیٹکس اور بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر کرنے والی انسٹا گرامر اور بیوٹی انفلوسر ہیں، شائنہ گل کی اس سے قبل خانپور کے ایک لڑکے سے شادی ہوئی تھی اور ان کی شادی سے 2 بچے تھے۔ وہ ایک بیٹی اور بیٹے کی ماں ہیں۔ ان کی شادی طلاق کے نوٹ پر ختم ہوئی اور اب شائنہ گل اپنی نئی زندگی شروع کر رہی ہیں،

شائنہ دوبارہ شادی کر رہی ہیں یہ جان کر ان کے چاہنے والے شائنا کی نیا سفر شروع کرنے پر بے حد خوش ہیں اور زندگی کے اہم ایونٹ میں اپنے بچوں کو بھی شامل کرنے کو بھی سراہ رہے ہیں۔

شائنہ گل نے اپنے مایوں کی ویڈیوز کی تصاویر شیئر کیں۔

تاہم شائنہ گل نے اپنے ہونے والے شوہر کی تصاویر کو تاحال منظر عام پر لانے سے گریز کیا ہے

Exit mobile version