عریشہ رضی خان کی ’شیندی‘ میں ڈانس کے چرچے

 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عریشہ رضی خان کی ’شیندی‘ کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ 2022 میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی عریشہ رضی خان ان دنوں اپنی شادی کی مختلف تقریبات میں مصروف ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔https://www.instagram.com/irfanistan/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d10a4874-5ac2-43d3-b8b1-4e2d9bde074a

پہلی برائیڈل شاور، دعائے خیر کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں پھر رسم مایوں کی جو حالیہ بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس کے بعد ان کی منفرد تقریب ’گیم نائٹ‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش ہوتی ہوئی دیکھی گئیں۔https://www.instagram.com/reel/C3OeWImqJeO/?utm_source=ig_web_copy_link

تاہم اب ہفتے کے روز کراچی میں ہونے والی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور شادی(رخصتی) کی مشترکہ تقریب سے تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں دلہنیا سرخ روایتی عروسی جوڑے میں جاذب نظر آرہی ہیں۔https://www.instagram.com/alluresalonspaofficial/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7941403d-33f1-4c43-8c44-0523ccb1775b

اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں بھاری بھرکم لہنگا چولی پہن کر خوب ڈانس کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

اداکارہ کے ڈانس کی وائرل ویڈیوز میں ان کی بہن و اداکارہ سارہ رضی خان بھی دلہنیا کے ساتھ پیش پیش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی شیندی کی اس تقریب میں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://www.instagram.com/lollywoodds/?utm_source=ig_embed&ig_rid=5c8a2083-55ec-43c1-8416-a1881b994ef4

اداکارہ کا یہ خوبصورت عروسی جوڑا فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کا ہے، ان کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے بھاری لہنگا چولی کے ساتھ بھاری جیولری کا انتخاب کیا۔

عریشہ رضی خان کی ’شیندی‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

Exit mobile version