خبریں

Labubu

یہ شیطانی شکل والا گڈا جو کہ Labubu کے نام سے ٹرینڈنگ پر ہے۔ بچے تو بچے والدین بھی خرید رہے ہیں۔ اپنے بستر پر رکھنے کے لیے، انہیں یہ کیوٹ لگ رہا ہے۔ اس کھلونے پر بہت بحث ہو رہی یے۔ میں اس حوالے سے چند باتیں عرض کرنا چاہوں گی ( انتہائی مستند ذرائع سے مجھ تک یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ اسے گھر میں لانے سے paranormal activities اسٹارٹ ہوگئی ہیں گھر میں) سب سے پہلے ان سے یہ سوالات ہیں جو یہ خرید رہے ہیں یا پسند کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں بہت سے کھلونے موجود ہیں لیکن آپ کا دل اس شیطان شکل والے گڈے پر ہی کیوں آیا ہے، اس سے آپ کو اپنے بارے میں کیا پتا چل رہا یے؟ انسان جو کچھ پسند کرتا یے وہ ایسے ہی نہیں کرتا اس کا لاشعور بہت کچھ اس سے منوا رہا ہوتا ہے۔ اپنے اندر جھانکیں اور اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کریں کہ کیا یہ واقعی میری پسند ہے یا میرے لاشعور میں موجود کسی شدید منفی جذبے یا رجحان کی؟ ساتھ خود سے یہ سوال بھی کریں کہ اس کھلونے کی صورت میں، میں اپنے گھر کس قسم کی انرجی لے کر جا رہا ہوں؟ ( A symbol of hidden misguidance masked as fun) سوچنے کی بات یے نا کہ معصوم چہرے والے گڈے گڑیاں چھوڑ کر، شیطانی چہرے والی اس بونے کو معصوم سمجھا جا رہا یے۔ اسے کیوٹ بنا کر پیش کیا جا رہا یے۔ آخر اس کے پیچھے کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟شیطانی مخلوقات سے ملتے جلتے چہرے کو کھلونے کی صورت میں ٹرینڈ بنا دینا یعنی شیطانیت کو نارمل کرنا۔ Aesthetics کے نام پر ڈراؤنے چیزوں کو گھروں میں رکھنا۔ People are unknowingly transferring their spiritual energy to a soulless object (Devilish object) بچپن میں ہمارے گھروں میں کھلونے بھی علیحدہ کر دئیے جاتے تھے کہ نماز کے کمرے میں نہ جائیں اور آج یہ چھوٹا شیطان مہنگے داموں لوگ خرید کر خود اپنے کمروں میں رکھ رہے ہیں۔ خاص طور پر Genz کا دماغ تو بلکل خراب ہوچکا یے۔ ان جن کی طرح دیکھنے والی چیزوں کو ایک فیشن کے طور پر پسند کر رہے ہیں جیسے کچھ کا دماغ گوتھک بن چکا ہے انہیں اندھیرا پسند ہے، کالے کپڑوں کے علاوہ انہیں کوئی رنگ نہیں پسند ہوتا، وہ اپنے کمروں میں بھی کالے یا تیز لال وال پیپرز لگواتے ہیں، یہاں تک ہر وقت آنکھوں پر کالے آئی شیدز لگا کر رکھنا۔ یا کالے نیل پینٹ۔ یہ عجیب و غریب رویے صرف ٹرینڈز کے چکر میں اختیار کیے جاتے ہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے لوگ انہیں اپنے کردار کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ سوچیں زرا! ایسے ہیبت ناک شکلیں کن کی ہوتی ہیں؟ اور عجیب بات ہے نا کہ خوف ناک شکل میں آج کی نسل کو cuteness نظر آرہی یے۔ نظر نہیں آرہی یے اصل میں دیکھائی جا رہی یے لیکن درحقیقت معصومیت دیکھا کر انہیں ابلیسی چیزیں بیچی جا رہی ہیں تاکہ ان کی روحیں اچھائی اور برائی کے فرق کو بلکل ہی فراموش کر بیٹھیں۔ یہ Spiritually numb ہو جائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت