خبریںشوبز

سویرا ندیم کی ڈان میگزین کی تصاویر وائرل ہو گئیں، مداح اداکارہ کے دیوانے ہو گئے۔

سویرا ندیم کی تصاویر 30 جون کے ڈان آئیکون میگزین کی زینت بنی تھیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کی فٹنس اور خوبصورتی دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے، اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ نے ڈان آئیکون کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے 15 سال قبل خاموشی سے شادی کی تھی اور وہ اپنی ذاتی زندگی اور خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تک کبھی شیئر نہیں کیں اور آج تک اپنے بیٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں۔

سویرا ندیم نے بتایا کہ اگرچہ ان کا تعلق شوبز سے ہے اور ان کے والد شاہد ندیم ایک مشہور لکھاری ہیں، لیکن ان کے بچے اور شوہر اس طرز زندگی کے عادی نہیں ہیں، اور وہ انہیں شوبز کی دنیا سے دور رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 15 برس کی عمر میں تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر مقبول ڈرامے کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

 

ایک سوال کے جواب میں سویرا ندیم نے انکشاف کیا کہ مقبول ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ میں عدنان صدیقی کی اہلیہ کا ان کا کردار مختصر تھا، لیکن بعد میں اسے بڑھایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں ان کا صرف ایک سین ڈرامے کا حصہ تھا، لیکن وہ منظر وائرل ہونے کے بعد ان کے مزید مناظر شامل کیے گئے۔

سویرا ندیم کی ڈان آئیکون میں شائع ہونے والی فٹنس کی تصاویر وائرل ہوگئیں، اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی زائد العمری میں بھی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت