خبریںشوبز

فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے گھر میں آگ لگ گئی

معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر کنور ارسلان کے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے کئی مداح پریشان ہوگئے۔

اداکار ارسلان کنور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے گھر میں آگ لگ گئی تھی، تاہم انہوں نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں آگ سے جل جانے والے گھر کے حصے کی صفائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے آگ لگنے سے متعلق مداحوں کو بتایا۔

اداکار نے تصدیق کی کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعائوں میں یاد رکھنے کی التجا بھی کی۔

 

 

اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ آگ لگنے سے ان کے گھر میں کیا نقصان ہوا اور آگ کس طرح لگی؟ تاہم ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کے مداحوں نے ان کی خیریت کی دعائیں کرتے ہوئے ان سے آگ لگنے کی وجہ بھی دریافت کی لیکن اداکاروں نے اس متعلق کوئی بھی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے سے قبل گزشتہ برس منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکا بھی ہوا تھا اور اس پر بھی اداکاروں کے مداح پریشان دکھائی دیے تھے۔

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت

Qalam Kahani We would like to show you notifications for the latest news and updates.
Dismiss
Allow Notifications