خبریںشوبز

شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، ان کے لیے شادی سے اہم ان کا نفسیاتی طور پر ٹھیک رہنا زیادہ اہم ہے۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں ریشم کو ایک شو میں شادی سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہوں نے شادی کو انسان کے پاگل ہونے سے جوڑا۔

اداکارہ سے جب تاحال شادی نہ کرنے کا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ شادی سے اس لیے ڈرتی ہیں کہ اگر انہیں شادی کے لیے کوئی نفسیاتی شخص مل گیا تو ان کا کیا ہوگا؟

 

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ سماج میں جتنی تیزی سے شادیاں ہو رہی ہیں، اتنی ہی تیزی کے ساتھ یہ ٹوٹ بھی رہی ہیں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ارد گرد اور یہاں تک اپنی سہیلیوں کی بھی شادیاں ناکام ہوتے دیکھی ہیں، وہ تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں اور وہ شادیوں کے ٹوٹنے کے عمل سے گھبراتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی ٹوٹتی ہوئی شادیوں کو دکھ کر ان کا دل دکھتا ہے، وہ سوچتی ہیں کہ انہوں نے اتنی محبت سے شادی کی تو انہوں نے اتنی محبت سے نبھایا کیوں نہیں؟ شادی چلائی کیوں نہیں؟

ریشم کے مطابق دونوں طرف سے شادی کو نبھایا جانا چاہئیے اور شادی کو ٹوٹتا ہوا دیکھ کر ان کا دل بہت دکھتا ہے، اس لیے وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے شادی سے کہیں زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ وہ نفسیاتی طور پر درست رہیں اور یہ کہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔

 

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت