"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی”

راحت کاظمی کو اچانک کیا ہوگیا؟ مداح تصویر دیکھ کر پریشان ہوگئے

راحت کاظمی ایک معروف پاکستانی اداکارہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ وہ اپنے خوبصورت انداز، بہترین اداکاری، اور مختلف کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ راحت کاظمی نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد یادگار ڈراموں میں کام کیا، جن میں کلاسک ڈرامے بھی شامل ہیں۔

وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک ضعیف العمر شخص اور کمزور سی خاتون کو چار بچوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں انہیں بہت بیمار اور کمزور دکھایا گیا ہے، جس سے ان کے مداح کافی پریشان ہو گئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ راحت کاظمی کو صحت کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، لیکن ابھی تک کوئی تصدیق شدہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مداحوں کی دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں۔

 ساتھ ہی ناپا کی طالبعلم مدیحہ مسعود نے کیپشن دیا ہے کہ یہ بزرگ مشہور اداکار راحت کاظمی اور اداکارہ ساحرہ کاظمی ہیں۔ 77 سالہ پاکستان کے اداکار ، رائٹر و لیجنڈری راحت کاظمی اپنی پیاری اہلیہ اور فیملی کے ساتھ. ناپا میں ٹریننگ سیشن کے دوران میری ملاقات ان سے ہوئی جو میرے لے قابلِ فخر بات ہے. اس ملاقات کی یادیں میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی”

Exit mobile version