ربیکا خان نے بچی کا منہ نوچ لیا

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے کافی زیادہ سرخیوں میں ہیں لیکن حال ہی میں انکی ایک نامناسب ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 ویڈیو میں ٹک ٹاکر ربیکا خان اپنی شادی کی تقریب میں گھر میں موجود مہمانوں میں سے لاڈ کرتے کرتے اچانک کمسن  بچی کے چہرے کو بری طرح نوچنے لگ جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ربیکا خان کی اس مختصر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاکر کو بچی کے ساتھ نامناسب رویہ رکھنے پر بری طرح ٹرول کردیا۔ 

 

 
 

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  ربیکا خان معصوم بچی کی جانب لاڈ کرنے کیلئے بڑھتی ہیں اور بچی کا چہرہ پیار سے دبوچتے ہوئے بری طرح نوچنے لگ جاتی ہیں۔

اس دوران ٹک ٹاکر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘پتہ نہیں کیوں دل چاہ رہا ہے کہ اس کا (بچی)  کا چہرہ  ہی نوچ لوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربیکا مسلسل بچی کا چہرہ دبوچ رہی ہیں یہاں تک کہ بچی  بار بار چہرہ بری طرح نوچنے ہنستے ہنستے  ر و جاتی ہے لیکن  ٹک ٹاکر اسکے باوجود بھی بچی کا چہرہ نوچنے سے باز نہیں آتی اور کہتی ہیں کہ دل چاہ رہا ہے کہ اسی طرح بچی کا چہرہ دبوچتی رہوں۔

مختصر ویڈیو میں کم سن بچی کے چہرہ کو زور سے نوچنے پر صارفین نے ربیکا خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی حرکت کو نامناسب قرار دیدیا۔

صارفین نے ربیکا خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پاگل اور جاہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ پیار جتانے کا کونسا طریقہ ہے؟

 ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘جس طرح یہ اس بچی کا چہرہ نوچ رہی ہے میرا دل چاہ رہا ہے میں بھی اس کا چہرہ نوچ لوں‘۔ 

واضح رہے ربیکا خان  پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو اس وقت ٹک ٹاکر حسین ترین سے شادی کی وجہ سے کافی زیادہ چرچوں میں ہیں۔

Exit mobile version