اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 210 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 21 ہزار سے متجاوز

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے کویتی ہسپتال کے قریب بمباری کی، جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اُدھر اسرائیلی افواج نے فلسطینی شہریوں کو وسطی غزہ سے شیلٹرز میں جانےکا حکم دیا ہے۔

اسی طرح اسرائیلی فوج نے کا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانےکادعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر کے اوائل میں حماس کے فوجی کمانڈر محمد الضیف نے حماس میڈیا پر نشر ہونے والی ایک نشریات میں ’آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہر جگہ لڑنے کی اپیل کی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ہم آپریشن الا اقصیٰ فلڈ کا اعلان کرتے ہیں اور ہم نے ابتدائی حملے میں 20 منٹ کے اندر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے۔

اسرائیل نے حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے دعوے کے بعد غزہ میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 232 فلسطینی جاں بحق اور خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حماس کے حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی مارے گئے تھے۔

اس کے بعد سے اسئیل کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں۔

Exit mobile version