بین الاقوامیخبریںدلچسپ و عجیب

عجیب و غریب : شادی کے 2 ہفتے بعد دلہن ’لڑکا‘ نکلی

انڈونیشیا میں شادی کے 2 ہفتے بعد دلہن ’لڑکا‘ نکلی

انڈونیشیا میں شادی کے 2 ہفتے بعد دولہا کو پتہ چلا کہ اس کی  دلہن مرد ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دونوں افراد کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے جان پہچان ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی کئی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کرنے سے قبل ایک سال تک لڑکا دوسرے شخص کو لڑکی سمجھ کر اس کے ساتھ ڈیٹنگ کرتا رہا، دھوکا دینے والا شخص ملاقات پر ہر وقت اپنا چہرہ نقاب سے چھپائے رکھتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے 12 اپریل کو 26 سال کی عمر میں شادی کی، دھوکا دینے والے لڑکے  نے لڑکے سے کہا تھا کہ اس کے خاندان میں کوئی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کے 2 ہفتے بعد گھر میں بھی ہر وقت نقاب پہننے، عجیب و غریب حرکت اور ہر وقت بیماری کا بہانا بنانے پر دولہا کو شک ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دولہا کو بعدازاں پتہ چلا کہ دھوکا دینے والے شخص کے والدین زندہ ہیں اور یہ اصل میں دلہن نہیں بلکہ لڑکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ اس نے ایسا دولہا کے قیمتی سامان چرانے کے لیے کیا، ملزم کے خلاف دھوکا دہی کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت