خبریںشوبز

اداکارہ فاطمہ آفندی نے دورانِ شو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے، فاطمہ آفندی

اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی، اور کھل کر نجی و پروفیشنل زندگی کے علاوہ معاشرتی موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

دورانِ پروگرام ان سے کامیڈین مختلف موضوعات پر سوالات کر رہے تھے کہ اتنے میں میزبان نے پوچھ ڈالا کہ آپ کے جواب سے لگتا ہے کہ آپ کو شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں؟

شوہر کی دوسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ پہلے تو ہچکچائیں اور کہنے لگیں کہ اس موضوع پر ہم پھر کبھی الگ سے پروگرام کریں گے ، مگر پھر کچھ ہی لمحات بعد کہہ ڈالا کہ جی میں نے تو اپنے والے کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ فاطمہ نے مزید کہا کہ یہ اجازت میں نے انہیں اس لیے دی ہے کیونکہ انسان کو جس چیز سے بھی روکو تو وہ اسی طرف لپکتا ہے۔ اداکارہ کا یہ جواب سننے کے بعد میزبان کہنے لگے کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ فاطمہ نام کی لڑکیاں ہوتی ہی اچھی ہیں۔

واضح رہے کہ معصوم اداکارہ فاطمہ آفندی آج سے قبل اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے کہا تھا کہ فلم میں آئٹم سانگ نہ بھی ہوں تو میں فلموں میں کام نہیں کروں گی۔

ادکارہ کے بقول وہ ڈراموں میں خود کو زیادہ پر سکون محسوس کرتی ہیں، انہیں ڈراموں میں ہی اداکاری کرنا اچھی لگتی ہے۔

اس موقعے پراداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے سے وہ ہر روز ٹی وی پر آتی ہیں، جس سے انہیں لگتاہے کہ وہ لوگوں سے گھروں میں جاکر ملتی ہیں۔

فاطمہ آفندی ماضی میں بھی بتا چکی ہیں کہ وہ فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت