پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ٹیلی ویژن ہوسٹ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کو متنازع بیانات پر کھری کھری سنا دی۔
حال ہی میں نادیہ خان نے اداکارہ مرینہ خان اور روبینہ اشرف کے ہمراہ ایک نجی چینل کے شو میں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر نادیہ خان نے بہروز سبزواری کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ،’مجھے انکا عورتوں سے متعلق گفتگو کرنا اچھا نہیں لگتا۔’
نادیہ خان کا بہروز سبزواری کو ان کے متنازع بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’میرے خیال میں اگر وہ صرف اپنے بارے میں بات کریں تو ٹھیک ہے، مجھے اس وقت پریشانی ہوتی ہے جب وہ خواتین پر بیانات دیتے ہیں۔’
’ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں بہروز صاحب نے اپنی سابقہ بہو کے بارے میں بات کی۔ کبھی کبھی، وہ دوسری خواتین کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ خواتین کو ان کے لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں’۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ،’بہروز سبزواری کی نظرخواتین کے کپڑوں پر بہت ہوتی ہے کہ ان کے کپڑے چست ہیں یا ڈھیلے، اس پر مجھے بڑی آگ لگتی ہے، انہیں مشہور ہونے کا کوئی اور طریقہ سمجھ نہیں آتا تو انہوں نے پوڈکاسٹ میں ایسی بات کی جس سے ان کو لوگوں کی توجہ حاصل ہوگئی‘۔
نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’انہیں دوسروں سے خاص طور پر عورتوں سے متعلق کوئی بھی بات دیکھ کر کرنی چاہیے کیوں کہ یہ انہیں مہنگا پڑسکتا ہے۔’
یاد رہے کہ ایک موقع پر بہروز سبزواری نے نادیہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ،’اس شو میں ایک عجیب خاتون ہیں، نادیہ خان، جو نامور مارننگ شو اینکر تھیں، وہ اپنے مارننگ شو میں بھی مہمانوں کی بے عزتی کرتی تھیں‘۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھی پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ عمران خان ایک سے زیادہ شراب نہیں پیتے ’۔