دلچسپ و عجیب

آن لائن آرڈر کی گئی آئسکریم سے انسانی انگلی برآمد ہونے کے بعد تہلکہ مچ گیا۔

آئسکریم سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے علاقے مالاد میں یہ واقعہ پیش آیا

26 سالہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر برینڈن آئسکریم سے لطف اندوز ہو رہے تھے اور اس دوران انہیں اپنے منہ میں کوئی سخت چیز محسوس ہوئی۔ جب انہوں وہ سخت چیز غور سے دیکھی تو معلوم ہوا کہ وہ انسانی انگلی ہے۔

برینڈن کی جانب سے yummo نامی کمپنی کی ایپلیکیشن سے بٹر اسکاچ کون آئسکریم آرڈر کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر برینڈن نے ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ آدھی آئسکریم کھا چکے تو ان کے منہ میں کچھ سخت چیز محسوس ہوئی جسے انھوں نے نگلنے کے بجائے منہ سے نکال کر دیکھا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

برینڈن نے بتایا کہ بطور ڈاکٹر وہ فوراً سمجھ گئے کہ منہ میں آنے والی چیز آئسکریم کے بجائے انسانی کٹی انگلی ہے جس پر صاف ناخن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے اس آئسکریم کو بجائے پھینکنے کے فریزر میں اسٹور کرنے رکھ دیا تا کہ پولیس کو واضح ثبوت فراہم کرسکوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئسکریم کمپنی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

متعلقہ اشاعت