ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچے ابھی چھوٹے ہیں اور ان میں بہت جوش و خروش ہے، اسی لئے وہ فی الحال کسی کا نام نہیں لینا چاہتیں۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو مشکلات میں پڑنے سے بچانے کی کوشش کرتی ہیں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہیں جو مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے اس ہدایت کار نے انہیں ہراساں کیا، انہوں نے اس کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ اب بہت کامیاب ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ نعمان اعجاز نے انہیں ایک ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری وہی شخص کر رہا ہے، تو انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔